پاکستان کا حماس اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
پاکستان نے حماس اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ مشترکہ اور متحد عمل کی طاقت سے ممکن ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کاقبضہ ختم ہونا چاہیے۔آزاد فلسطین ریاست کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔۔انہوں نے کہاکہ القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت بنانا ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔۔