اسرائیل اور حماس نے11دن بعد غزہ پٹی پر جنگ بندی کااعلان کردیا
گیارہ روزہ اسرائیلی جارحیت کے بعد بالاآخر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔ فریقین کے درمیان جنگ بندی پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب رات دو بجے سے شروع ہوا ۔ اس معاہدے پر عملدرآمد نے گذشتہ گیارہ روز سے جاری کشیدگی کو ختم کیا ہے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 232 فلسطینی شہید ہوئے۔ معاہدے میں مصر نے اہم کردار ادا کیا۔جنگ بندی معاہدے کو مانیٹر کرنے کیلئے مصر نے اپنے دو وفود فلسطین اور اسرائیل بھجوا دیے ہیں۔
اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے بعد فلسطین میں شہری جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے۔ ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامےنوجوانوں نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔