وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مجموعی ملکی پیداوار میں نمو کے اندازے کو حتمی شکل دی ہے۔ جس کے مطابق جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ تین اعشاریہ نو چار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تخمینہ کورونا وباء پر قابو پاتے ہوئے اختیار کی گئی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کاعکاس ہے۔ زراعت، صنعت اورخدمات جیسے تین بڑے شعبوں کے درمیان توازن ہو چکا ہے-