امریکی صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سمجھتا ہوں ہمارے پاس پیش قدمی کا نادر موقع ہےمیں اس کے لیے کام کرنے کے لیے پر عزم ہوں۔۔امریکی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔جنگ بندی کی کیلئے مصر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
مصری صدر عبدالفتح السیسی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات میں مدد فراہم کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے بھی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی اور اسرائیلی رہنماؤں کی ذمہ داری پرامن ماحول کی بحالی سے کہیں آگے ہے کہ وہ تنازعہ کی اصل وجوہات کو حل کریں۔