ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 19, 2021

وزیر اعظم کا پشاور میں لیبر کمپلیکس اورفلیٹس کاافتتاح

وزیر اعظم عمران خان نے پشاورکےعلاقے شاہی بالا ریگی للمہ میں لیبر کمپلیکس اورفلیٹس کاافتتاح کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت نے پہلی بار غریب اور مزدور طبقے کیلئے گھروں کے قیام میں حائل تمام رکاوٹیں ختم کرکے ہاؤسنگ منصوبے شروع کئے۔

پشاورکےعلاقہ شاہی بالا ریگی للمہ میں رہائشی منصوبے کےتحت دو ہزار56 فلیٹس تیارکئے گئے ہیں۔منصوبےپر پانچ ارب نو کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے خواب کا نام ہے۔ انکی حکومت قانون کی بالادستی اور کمزور طبقے کی حالت بہتر بنانے کیلئے ریاست مدینہ کے نظریے پر عمل پیراہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کبھی کسی نے غریب طبقے کیلئے کچھ نہیں کیا۔موجودہ حکومت اقبال کے نظریے اور قائدکے وژن کے مطابق شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ یواین ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار تیرہ کے بعد خیبرپختونخوا میں غربت تیزی سے کم ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مافیاز این آراو لینے کیلئے کوشاں ہیں لیکن انہیں کسی صورت این آر او نہیں دیا جائیگا۔ ملک میں غریب طبقے کیلئے جیل جبکہ ایلیٹ کلاس کو این آر او دینے کا رجحان ختم کرنا ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔آئندہ بجٹ میں غریب طبقے کی سہولت کیلئے مزید منصوبے لائیں گے۔ انہوں نے ریگی للمہ میں ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا۔
محنت اور افرادی قوت کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شاہی بالا ریگی رہائشی منصوبے کی تکمیل وفاق کی امداد اور وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کے باعث پایہ تکمیل کو پہنچا۔ جس پر صوبائی حکومت وفاق کی شکرگزار ہے۔