بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی /ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔
آج ریکارڈ کیئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔تربت 46، سبی 45، لسبیلہ اورشہیدبینظیرآبادمیں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔اسلام آباد 36 ،لاہور38 ، کراچی37 ، پشاور38 ، کوئٹہ 31 ، گلگت23 ، مظفرآباد 34، مری 22 ، چترال29، دیر28 ، مالم جبہ17 ، ، فیصل آباد38 ، ملتان39 ، سرگودھا 39 ، سری نگر 21 ، راولا کوٹ24،جموں 36 ، لہہ17 ، پلوامہ 22 ، اننت ناگ22 ، شوپیاں 18 ، بارہمولہ میں21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔