ڈاکٹر مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون : دونوں رہنماوں کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت ، معصوم اور نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نےوزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئےمعصوم اور نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہارکیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں اور غزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں کو روکنے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کیلئے عالمی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دور یاستی قیام کے وژن کے تحت حل پر زور دیا ۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکبادبھی دی۔