قومی

  • May 09, 2021

مشیر تجارت عبدالزاق دادو کا ٹویٹ : رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے

مشیر تجارت عبدالزاق دادو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران آسٹریلیا کو پاکستانی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہو اہے۔مالی سال دوہزار بیس اکیس کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 کروڑ 90لاکھ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں۔جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 17کروڑ70لاکھ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں آسٹریلیا کو یہ دو ماہ میں سب سے زیادہ برآمدات ہیں۔