بین الاقوامی

  • May 09, 2021

دنیا بھر میں 15 کروڑ 83 لاکھ افرادکورونا وائرس سے متاثر : ہلاکتوں کی تعداد 32 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہوگئی

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 83 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 32 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔اب تک 13کروڑ 58 لاکھ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
امریکہ میں 5 لاکھ 95 ہزار ،برازیل میں 4 لاکھ 21 ہزار جبکہ فرانس میں 1 لاکھ 6 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ۔ مائکرونیشیا دنیا کا واحد ملک ہے جس میں صرف ایک ہی مریض کورونا سے متاثر ہوا تھا جو کہ صحتیاب ہو چکا ہے ۔ یاد رہے مائکرونیشیا کی آبادی صرف ایک لاکھ 16 ہزار سینتالیس افراد پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب جرمنی کے وزیر صحت جینس سپاہن نے کہا ہے کہ آسٹر زینیکا کووڈ ویکسین کو 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ اب یہ ہر عمر کے بالغ افراد کو لگائی جائے گی جن میں 12سے 18 سال تک کی عمر کے بچے بھی شامل ہوں گے ۔