بین الاقوامی

  • May 09, 2021

پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے دوبارہ میئر منتخب

پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے دوبارہ میئر منتخب ہوگئے ۔انہوں نے کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے شان بیلی کو شکست دی ۔لیبر پارٹی سے تعلق رکھنےو الے صادق خان نے 55.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔صادق خان پہلی مرتبہ 2016ءمیں میئر لندن منتخب ہوئے تھے ۔۔صادق خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لندن جیسے شہر کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز ہے اور لندن میں رہنے والے ہر شخص کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کام کروں گا۔ صادق خان کے مد مقابل شان بیلی نے 44.8 فیصد ووٹ حاصل کئے۔