بین الاقوامی

  • May 09, 2021

افغانستان میں بم دھماکے، 55افراد جاں بحق : پاکستان کی کابل میں سکول پر حملے کی شدید مذمت، قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

افغانستان میں تین بم دھماکوں سے 55سے زیادہ افراد جاں بحق اور150 سے زا ئد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے دشت بارشی میں سید الشہدا ہائی سکول کے قریب اُس وقت دھماکے ہوئے جب طلبہ سکول سے نکل رہے تھے۔ حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیے جس سے تین دھماکے ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
پاکستان کی جانب سے کابل میں سکول پر حملے کی شدید مذمت اور قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہم اپنے افغان بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں۔