فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 09, 2021

جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ کی ٹیم لگاتار نویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب

جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نےمسلسل نویں مرتبہ ٹائٹل پراپنا قبضہ یقینی بنالیا۔
میونخ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بائرن میونخ نے بوغوسیہ میونچن گلاڈ باخ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ گول سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی طرف سے رابرٹ لیوانڈوسکی نے ہیٹرک کی۔تھامس میولر، کنگسلے کامن اورلیرائے سانے کے حصے میں بھی ایک۔ایک گول آیا۔ٹائٹل فتح کا فیصلہ میچ سے گھنٹوں قبل نزدیک ترین حریف آربی لیپزگ کی بوغوسیہ ڈارٹمنڈ کے ہاتھوں تین۔دو سے شکست پر ہوا۔بائرن میونخ کوپوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آربی لیپزگ پر 10پوائنٹس کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ رواں سیزن میں بائرن میونخ اور لیپزگ کے دو۔دو میچز رہتے ہیں۔یہ بائرن میونخ کا مجموعی طور پر 30واں جرمن ٹائٹل ہے۔