فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 09, 2021

انگلش پریمئر لیگ : لیور پول نے ساؤتھمپٹن اورلیڈز یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم کو ہرادیا

انگلش پریمئر لیگ میں لیور پول نے ساؤتھمپٹن اورلیڈز یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم ہرادیا۔
لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں میزبان لیورپول نے ساؤتھمپٹن کو دو گول سے مات دی۔کھیل کے 31ویں منٹ میں میزبان ٹیم کے سادیو مانے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل کے آخری لمحات میں تھیاگو الکنترا نے فاتح ٹیم کی طرف سے دوسرا گول کیا۔ ساؤتھمپٹن کی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں میزبان لیڈز یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم کو ایک کے مقابلےمیں تین گول سے شکست دی۔فاتح ٹیم کی سٹیوارٹ ۔ڈالاس، پیٹرک بیم فورڈاور راڈریگو نے ایک۔ایک گول کیا۔ ٹوٹنہم کی جانب سے واحد گول ہونگ۔من۔سن نے کیا۔ای پی ایل کے میچزپی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔