قومی

  • May 09, 2021

وزیرِ اعظم کی وفد کےہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری : سعودی حکام نے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر ایک بار پھر کھول دیے

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفد کےہمراہ رو ضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔۔۔ مسجد نبوی آ مد پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وفد کے لیے سعودی حکام کی جانب سے رو ضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر ایک بار پھر کھول دیے گئے۔۔۔ وزیر اعظم نے مسجد نبوی میں افطاری کی اور نمازمغرب اداکی۔۔۔ سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئیٹر پر رو ضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔۔آج سعودی عرب میں ستائیسویں کی رات ہے۔۔۔ مسجد نبوی میں روح پرور لمحات اور اس بابرکت رات پر ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں ۔۔