قومی

  • May 09, 2021

دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی تاریخ میں یہ اہم ترین دورہ ہے : سعودی وزیر خارجہ کا پی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی تاریخ میں یہ اہم ترین ہے۔ پی ٹی وی کوخصوصی انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دورے میں باہمی معاشی تعاون ،سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز تھی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے 70سال پرمحیط تعلقات انتہائی اہم ہیں۔ان تعلقات کی مزید مضبوطی کےلئے پرعزم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتےہیں۔سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ اعلیٰ سطح دوروں کےعلاوہ دیگر حکام کی سطح پر بھی دورے ہوں تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کےلئے عملی اقدامات کئے جاسکیں ۔شہزادہ فیصل بن فرحان السعودنے کہاکہ سعودی عرب اورپاکستان مسلم امہ کو درپیش اسلاموفوبیاکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے خطے کی امن وسلامتی اور خوشحالی کے وژن کےمعترف ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہاکہ بہت سے پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔آنے والے سالوں میں مزید پاکستانی افرادی قوت کوخوش آمدیدکہیں گے جنہیں سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنے کےلئے عمل پیراہے ۔وزیراعظم عمران خان کابلین ٹری سونامی منصوبہ انتہائی اہم ہے دونوں ملک اس حوالےسے ایک دوسرے کے تجربات سےفائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔