بین الاقوامی

  • May 08, 2021

فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر پولیس کے ساتھ جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے پر پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ ریڈ کریسنٹ حکام کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے اور مسجد الاقصیٰ کے گردونواح میں رات بھر جاری رہنےو الی جھڑپوںمیں 178 فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں بھی کشیدگی جاری ہے۔حکام کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب ہزاروں افراد کا مجمع بے دخل کئے جانے والے فلسطینیوں کے گھروں کے باہر جمع ہو گیا۔پولیس نےلوگوں کو منتشر کرنے کے لئےبکتر بند گاڑیوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا۔