موسم

  • May 08, 2021

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،زیریں ،وسطی سندھ ، زیریں بلو چستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔
آج ریکارڈ کیئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ۔۔۔ چھور44، دادو،شہید بینظیر آباد ، جیکب آباد، سبی ،موہنجوداڑو،پڈیدن اور لاڑکانہ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔۔اسلام آباد 34 ،لاہور 38 ، کراچی 39 ، پشاور36 ، کوئٹہ 30 ، گلگت 31 ، مظفر آباد 34 ، مری 20 ، دیر 28 ، چترال 31 ، راولا کوٹ 19 ، مالم جبہ 16 ، فیصل آباد 38 ، ملتان 39 ، سرگودھا 38 ، سری نگر 24 ، جموں 34 ، لہہ17 ، پلوامہ 16 ، اننت ناگ17 ، شوپیاں 13 ، بارہ مولہ میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔٭*٭