فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 08, 2021

انگلش پریمئر لیگ : نیو کاسل یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کو 2۔4سےہرادیا

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ نیو کاسل یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کو ہرادیا۔
لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں نیوکاسل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان لیسٹر سٹی کو دو کے مقابلے میں4گول سے مات دی۔ میچ کے دوران فٹبال پر زیادہ تر میزبان ٹیم کے کھلاڑی قابض رہے لیکن جیت مہمان ٹیم کے حصے میں آئی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے کالم وِلسن نے دو جبکہ جوزیف وِلاک اور پال۔ڈومیٹ نے ایک۔ایک گول کیا۔ لیسٹر سٹی کی جانب سے مارک البرائٹن اور کلیچی ایلہیناچو نے ایک۔ایک گول کیا۔ اس کامیابی کے بعد نیوکاسل یونائیٹڈ کے پوائنٹس کی تعداد39ہوگئی ہے اور وہ سیفٹی زون سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر ہے۔ ای پی ایل کے میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔