فٹ بال

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 07, 2021

چیلسی نے ریال میڈرڈ کو ہراکر چیمپیئنز لیگ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

انگلش کلب چیلسی نے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
لندن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو ہرا کر 9سال بعد ایونٹ میں رسائی حاصل کرلی۔ فلہم میں کھیلے گئے دوسرے لیگ میں میزبان چیلسی نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے "ٹیمو۔ورنر "اور"میسن ماؤنٹ" نے ایک ایک گول کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے لگ کا مقابلہ ایک۔ایک گول سے برابررہا تھا۔ایونٹ کا فائنل 29مئی کو مانچسٹر سٹی اور چیلسی کے درمیان استنبول میں کھیلا جائے گا۔