فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 04, 2021

انگلش پریمئر لیگ : ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی برنلے کو 1کے مقابلے میں 2گول سے شکست

انگلش پریمئر لیگ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔
برنلے میں کھیلے گئے میچ کے تینوں گول پہلے ہاف میں کئے گئے۔پوائنٹس ٹیبل پرچھٹے نمبر پر موجود ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے سولہویں نمبر کی برنلے کو شکست دے کرایک درجے ترقی حاصل کی۔کھیل کے 19ویں منٹ میں کرس ووڈ نے پنالٹی کک پر گول کر کے میزبان برنلے کو برتری دلائی۔تاہم دو منٹ بعدویسٹ ہیم کے میکائیل۔انٹونیو نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔29ویں منٹ میں انٹونیو نے اپنا دوسرا اور میچ کا آخری گول کرتے ہوئے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کیا۔