قومی

  • قومی
  • May 04, 2021

کل پہلی دفعہ ایک ہی روزمیں ڈیڑھ لاکھ سےزائدافرادکوویکسین لگائی گئی : وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افرادکو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد مجموعی طور پر ویکسین لگوانے والوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا پہلا روز تھا اوراس دوران 1 لاکھ 64 ہزارسے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی، جو ملکی تاریخ میں ایک دن کے اندر لگائی جانے والی ویکسین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔