قومی

  • قومی
  • May 04, 2021

کورونا کی تیسری لہر برقرار : مزید161افرادجان کی بازی ہار گئے ، 3ہزار377نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا کی تیسر ی لہر کی شدت برقرارہےاور اس وباء سے مزید161افرادجان کی بازی ہار گئےہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 37ہزار587ٹیسٹ کئے گئے۔اسی دورانیے میں کورونا وائرس کے3 ہزار377نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ملک میں مجموعی طور پر مثبت کیسزکی شرح8اعشاریہ نوآٹھ فیصد رہی ۔
چار بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔یہ شرح ملتان میں 76فیصد،لاہور میں 67فیصد، گوجرانوالہ میں 62فیصد اور بہاولپور میں 56 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86ہزار 151ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7لاکھ 33ہزار سے زائد ہے۔