قومی

  • قومی
  • May 04, 2021

وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی ممالک کے سفیروں کی ملاقات : اسلامو فوبیا کی روک تھام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سفیروں نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں اسلامو فوبیا کی روک تھام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوششیں کر رہا ہےتاہم اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے،شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں توہین رسالت ﷺسے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے ،او آئی سی اس حوالے سے عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے تمام مذاہب کےپیروکاروں کی دل آزاری روکنے کیلئے قانونی اقدامات پر زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ او آئی سی اسلام کے صحیح تشخص اور امن کے پیغام کو اجاگر کرے،پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ کیلئے عالمی برادری سے تعاون کیلئے پر عزم ہے۔