قومی

  • قومی
  • May 03, 2021

صدر مملکت سے ہواوے کمپنی کے وفد کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ہواوے مشرقِ وسطیٰ کے نائب صدر لی شیانگ یُو کی سربراہی میں کمپنی کے وفد نےاسلا م آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے ویڈیو لنک سے ملاقات میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہواوے وزارت آئی ٹی کے ساتھ ڈیجیٹل پاکستان اقدام کے تحت 1000 سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ خدمات کی مؤثر فراہمی کیلئے نالج اکانومی اور سرکاری اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ ہواوے نے پاکستانی معیشت میں 10 ہزار نوکریوں اور 120 ملین ڈالر ٹیکس ادائیگی سے اہم کردار اداکیا۔