قومی

  • قومی
  • May 04, 2021

صدرمملکت کی زیر صدارت ٹیلی ہیلتھ اجلاس

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لوگوں کو مفت مشورے اور معیار ِ صحت بہتر بنانے کیلئے ٹیلی میڈیسن کلینک قائم کرنے اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیلی میڈیسن میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انھوں نے یہ بات ٹیلی ہیلتھ پر اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت ایکسپریس پورٹل کے تحت پورے پاکستان میں کورونا میں مفت آن لائن مشاورت فراہم کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ڈیٹاکا تجزیہ کرنے اور وبائی بیماریوں بارے پیش گوئی کے لئے صحت عامہ اور مصنوعی ذہانت مدد سے صحت کے شعبے کی صلاحیت مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پورے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے شعبے کو تبدیل کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کو موثر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ٹیلی صحت پر تمام پلیٹ فارمز کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔