قومی

  • قومی
  • May 03, 2021

وزیراطلاعات اورچیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نےچیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد ریجن کے 600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ بعد ازاں اس پروگرام کا دائرہ کار کراچی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔