کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 03, 2021

کینڈی:سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 209رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں 209رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔
کینڈی میں ہونیوالے میچ میں سری لنکا نے پہلی اننگز 493رنز7کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 251رنز بناسکی۔
سری لنکا نے دوسری اننگز 194رنز9کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو 437رنز کا ہدف دیا تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم 227رنز پر ڈھیر ہوگئی۔’پراوین۔جیاوکرما‘‘ نے میچ میں گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ’’دمتھ۔کرونا رتنے‘‘سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ رہا تھا۔