قومی

  • قومی
  • May 03, 2021

وفاقی وزیراطلاعات اور بابر اعوان کی نیوز کانفرنس

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اسلام آباد میں ڈاکٹر بابر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل سوچ میں وسعت کے بغیر حل نہیں ہونگے۔ہر انتخاب کے بعد الزامات کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔۔انتخابی اصلاحات نہیں ہونگی تو ہر انتخاب کے بعد رونا دھونا ہو گا اور سیاسی عمل جمود کا شکار ہو گا۔۔۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ن لیگ پارلیمان کی بجائے تمام تر اختیارات الیکشن کمیشن کو دینے کی حامی ہے۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔انتخابی اصلاحات میں کوئی ایسی شق نہیں جس سے کسی بھی سیاسی جماعت کو نقصان ہو۔