بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 03, 2021

بیلجئم میں لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط کے خلاف مظاہرہ : پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط کے خلاف پارک میں مظاہرہ کیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ یہاں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے آئے ہیں کیونکہ لاک ڈاون کے دوران معاشی پابندیوں اور روزگار نہ ملنے کے سبب بھوکے مارے جانے کا خدشہ ہے۔
بیلجئم 1 کروڑ 14 لاکھ آبادی پر مشتمل ملک ہے جس میں 9 لاکھ 93 ہزار 434 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔ ملک میں اب تک 24 ہزار 258 افراد وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔