فٹ بال

  • فٹ بال
  • May 03, 2021

انگلش پریمئر لیگ : ٹوٹنہیم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ ،آرسینل نے نیو کاسل یونائیٹڈکو ہرادیا

انگلش پریمئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ۔ٹوٹنہیم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ جبکہ آرسینل نے نیو کاسل یونائیٹڈکو ہرادیا۔مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہیم نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چار گول سے شکست دی۔گیرتھ بیل نے ہیٹرک کی۔36ویں منٹ میں بیل نے گول کر کے ٹوٹنہیم کو برتری دلائی۔61ویں منٹ میں گیرتھ بیل نے دوسرا جبکہ 69ویں منٹ میں تیسرا گول کرتے ہوئے ہیٹرک مکمل کی۔77ویں منٹ میں ہیونگ۔مِن۔سن نے میچ کا چوتھا اور آخری گول کیا۔

نیو کاسل میں کھیلے گئے میچ میں آرسینل نےمیزبان نیو کاسل یونائیٹڈکودو گول سے ہرایا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔آرسینل کی جانب سے محمد النینے نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا۔66ویں منٹ میں پیئر ایمرک ۔اوبامیانگ نے میچ کا دوسرا اور آخری گول کرتے ہوئے آرسینل کو فتح دلائی۔