سپورٹس

  • سپورٹس
  • May 03, 2021

امریکن باسکٹ بال این بی اے : میلواکی بَکس نےبروکلین نیٹس ،پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز نے بوسٹن سیلٹکس کو ہرا دیا

امریکن باسکٹ بال لیگ "این بی اے" میں میلواکی بَکس نےبروکلین نیٹس جبکہ پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز نے بوسٹن سیلٹکس کو ہرا دیا۔
میلواکی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان میلواکی بَکس نے بروکلین نیٹس کو114کے مقابلے میں 117پوائنٹس سے ہرایا۔دونوں ٹیموں کے درمیان رولر کوسٹر میچ کا پہلا اور تیسرا کوارٹر بروکلین نیٹس جبکہ دوسرا اور چوتھا کوارٹرمیلواکی بَکس کے نام رہا تاہم دوسرے کوارٹر میں بہتر کھیل کی وجہ سے میلواکی بَکس نے3پوائنٹس کے فرق سے مقابلہ اپنے نام کیا۔

بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرز نے میزبان بوسٹن سیلٹکس کے خلاف10پوائنٹس سے کامیابی سمیٹی۔پورٹ لینڈ ٹریل بلیزرزکی کامیابی کا سکور119کے مقابلے میں 129پوائنٹس رہا۔فاتح ٹیم کی طرف سےمک کولم نے 33پوائنٹس سکور کئے۔