قومی

  • قومی
  • May 03, 2021

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی میڈیا بریفنگ

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ آج سے 40سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔کورونا ویکسین کی 3کروڑ خوراکوں کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
اسلام آبادمیں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون تک ایک کروڑ 90لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں موصول ہو جائینگی۔ ویکسی نیشن کا عمل مربوط حکمت عملی کیساتھ شروع کیا ہے۔یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ حکومت صرف ویکسین عطیات کی مد میں لے رہی ہے۔