بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 25, 2021

بغداد،ہسپتال میں آتشزدگی

عراق میں بغداد کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں بیاسی افراد جاں بحق جبکہ ایک سو دس زخمی ہوگئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ہسپتال کے وارڈ میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی جس میں کورونا کے تشویشناک مریض موجود تھے۔وزارت صحت نے کہا ایمبولینس درجنوں زخمیوں کو محفوظ مقام پر لے گئیں اور کم از کم دوسو افراد کو ریسکیو کیا۔ آج ایک ٹویٹ میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے بغداد میں ابن الخطاب ہسپتال کے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر عراق کی حکومت اور برادر عوام کیساتھ دلی تعزیت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے جذبات اور دعائیں متاثرین اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔