قومی

  • قومی
  • Apr 22, 2021

صدر مملکت سے سعودی عرب کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ تاریخ ، ثقافت ، روایات ، عقیدے اور اقدار کا رشتہ ہے۔اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کیلئے کوششیں کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفودکے تبادلے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔