قومی

  • قومی
  • Apr 22, 2021

صدرعارف علوی کی زیرِ صدارت انسدادِ منشیات اجلا س

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت جامعات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود، سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات اکبر حسین درانی ،سیکرٹری انسانی حقوق اور 165 جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی ۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جامعات میں منشیات کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جامعات خصوصی طلباء کی سہولت کیلئے یونیورسٹی انفراسٹرکچر معذور دوست بنائیں اورخصوصی طلباء کی ضروریات کا جائزہ لےکرانکے حل کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔صدر مملکت نے ہدایت کی کہ وائس چانسلرز کی کمیٹی جامعات میں منشیات کاپھیلاؤ روکنے کیلئے آگہی مہم کی تیاری کرے۔