سپین نے5 سے 10 فیصد ویکسی نیشن ڈوزز لاطینی امریکہ کو دینے کا اعلان کر دیا
سپین نے پانچ سے دس فیصد ویکسی نیشن ڈوزز لاطینی امریکہ کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب سپین کی 50 فیصد آبادی کو کورونا کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے تو پھر ہم جلد لاطینی امریکہ کو ویکسی نیشن کی ڈوز فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال کے اختتام تک لاطینی امریکہ 75لاکھ ڈوزز حاصل کر لے گا۔ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے ویکسین کے حکام نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ غریب ممالک کو بھی کورونا ویکسین فراہم کر کے ان کی مدد کریں۔۔