بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 22, 2021

امریکہ , ایران مزاکرات

ایک سینئر امریکی افسر نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاہدے میں واپس آنے کیلئے امریکہ نے ایران کے ساتھ ان تمام پابندیوں کی تفصیلات شیئر کر دی ہیں جن کو ہٹا دیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی افسر نے کہا کہ اس بار ہم نے ایران کے ساتھ ان باپندیوں کی مزید تفصیلات شیئر کی ہیں کہ کونسی پابندیاں اٹھائی جائیں گی اور کونسی نہیں۔یورپی یونین کے تعاون سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں امریکہ اور ایران کے درمیان بلاواسطہ مزاکرات جاری ہیں۔ ایران نے احتجاجا 2015کے نیوکلیئر معاہدے سے ہٹ کر جواقدام اٹھائے تھے اس سے پیچھے ہٹنے کیلئے اس نے امریکہ پر پہلے اپنے خلاف لگائے جانے والی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کونسا فریق پہلے پیچھے ہٹے گا۔