بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2021

" بیلٹ اینڈ روڈ"ایک روشن راستہ ہے ، صدر شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ " بیلٹ اینڈ روڈ"ایک روشن راستہ ہے ،ہم شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو غربت کے خاتمے اور ترقی کا راستہ بنائیں گے۔
صوبہ ہنان میں منعقدہ بو آؤ ایشیائی فورم 2021سالانہ اجلاس کی افتتاحی
تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نےکہا کہ کہ 20برسوں میں ایشیائی ممالک میں علاقائی اقتصادی یکجہتی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا گیا جس کی وجہ سے ایشیا، عالمی معیشت میں سب سے لچک دار اور اضافے کی ممکنہ صلاحیت کا حامل علاقہ بن چکا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عالمی معاملات کو مشترکہ مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔