ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 19, 2021

وزیراعظم عمران خان کاقوم سے خطاب : اسلامو فوبیا کے تدارک کیلئے تمام50ملکوں کے سربراہوں کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سمیت اہم عالمی فورمز پر اسلامو فوبیا اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی روکنے کا معاملہ اٹھایا۔ اس رجحان کو ہمیشہ کیلئے روکنے کی خاطر تمام پچاس ملکوں کے سربراہوں کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب کا مقصدگستاخی رسول کو روکنا ہے تاہم ٹی ایل پی کا طریقہ کار غلط ہے۔ ٹی ایل پی جس طریقہ کار پر اصرار کررہی ہے اس سے فرانس کو کوئی اثر نہیں ہو گا اور نقصان صرف پاکستان کو ہوگا۔