شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی2023تک کھولنے کا ہدف ہے : وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی کے دورے کےحوالے سے ٹویٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال 2023تک کھولنے کا ہدف ہے۔ حجم کے لحاظ سےیہ ہسپتال شوکت خانم میموریل ٹرسٹ لاہور سے دوگنا بڑاہے اوریہ تشخیص اور علاج کی جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ایس کے ایم ٹی کراچی سندھ اور جنوبی بلوچستان کے عوام کو خدمات فراہم کرے گا۔