بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 17, 2021

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد30لاکھ 12ہزار سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد30لاکھ 12ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ14کروڑ 5 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔اس وقت 11کروڑ 93لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 23لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ پانچ لاکھ 80ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں ایک دن میں 76ہزار سے زیادہ نئے کیسز آنے کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 38لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جہاں 24گھنٹے کے دوران مزید 3ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ چلی میں روزانہ کے کیسز کی تعداد ایک نئے ریکارڈ کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔آئی سی یو ز ایک مرتبہ پھر سے کورونا مریضوں کے ساتھ بھر چکے ہیں۔ چلی نے دوسری مرتبہ اپنی سرحدیں ہر اس شخص کے لیے بند کر دی ہیں جو رہائشی نہیں ہے اور زیادہ تر آبادی پھر سے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہی ہے۔