ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت جاری ہے, امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر بات چیت جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ایران نے اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی طرف سے یورینئیم کی ساٹھ فیصد افزودگی کا اعلان اس مرحلے میں مفید ثابت نہیں ہو گا۔۔۔ایران کے جوہری توانائی کے سربراہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ ایران نے اپنے نطانز پلانٹ سے ساٹھ فیصد یورینئیم کی افزودگی کا عمل شروع کر دیا ہے۔