پرنس فلپ کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل
ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل ہو گیئں۔ان کی آخری رسومات سینٹ جارج چیپل سے آج 3 بجے براہ راست نشر کی جائیں گی۔ صرف 30 سوگواروں کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہےجن میں ملکہ اور شاہی خاندان کے لوگ شامل ہیں۔رائل فیملی کے ممبران ماسک اور کوٹ میڈلز یا ڈے ڈریس پہنیں گے۔
COVID-19 پابندیوں کی وجہ سے عوام کو رسائی حاصل نہیں ہوگی اور عوامی جلوس نہیں ہوں گے ۔ آخری رسومات ونڈسر کیسل کے میدان میں ہوں گی۔ شہزادہ فلپ کی ذاتی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایک ریاستی جنازے کی بجائے ایک رسمی شاہی جنازہ ہوگا۔
لوگوں نے آخری بار 2018 میں ملکہ الزبتھ کے پوتے شہزادہ ہیری کی میگھن مارکل سے شادی کے لئے ونڈسر کیسل کی سائٹ پر چرچ کو اندر سے دیکھا تھا جبکہ اس مرتبہ ان کو ایک غمناک موقع پر چرچ کو دیکھنا پڑرہا ہے ۔