قومی

  • قومی
  • Apr 16, 2021

ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا۔وزیرداخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی۔اس موقع پروزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے رینجرز کےجوانوں اور پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔وفاقی وزیرنے زخمی اہلکاروں کو پیشہ وارانہ امور پر زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان بحال رکھنے پر پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہت ہمت اور بہادری دکھا تے ہوئے کا لعدم تنظیم کے کارکنوں کی پرتشدد کاروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔