بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 17, 2021

امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے،امریکی صدر جوبائیڈن

امریکہ اگلے ماہ افغانستان سے اپنی افواج واپس بلانے کا آغاز کرے گا اور11ستمبر تک تمام امریکی فوجی افغانستان سے نکال لیے جائیں گے۔واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اب امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے اور امریکی افواج کو ملک واپس بلایا جائے گا۔ نیٹو کے اتحادی ممالک نے بھی گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں افغانستان میں اپنا آپریشن ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکا کے صدر کے اعلان کے بعد امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کابل کا دورہ کیا اور افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدے پورے کرے گا۔