بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 17, 2021

شکاگو , 13 سالہ لاطینی لڑکا پولیس کے ہاتھوں ہلاک

شکاگو میں ا یک پولیس افسر نے ایک 13 سالہ لاطینی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔حکام نے اس واقع کی پولیس باڈی کیمرا فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک نوجوان آدم ٹولیڈونے پولیس افسروں سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس افسر نے اسے سینے پر گولی مار دی ۔ فوٹیج شائع ہونے کے بعد نوجوان کی موت پر شکاگو میں پرامن احتجاج کیا گیا ۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ نوجوان مسلح تھا جبکہ ویڈیو میں اس کے ہاتھوں میں کوئی ہتھیار نظر نہیں آرہا۔ امریکہ میں نسل پرستی اور پولیسنگ پر تناؤ پہلے ہی بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سےمختلف علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں ۔