بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 16, 2021

انڈیانا پولس, فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

امریکہ کے شہر انڈیانا پولس میں ایک حملہ آور نے متعدد افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ۔حملہ آور نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب فیڈیکس کمپنی کے پلانٹ پر کام کرنے والے افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔زخمیوں کوعلاقے کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ۔ پولیس حکام کے مطابق عوام کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔