عراق میں دھماکہ
عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور طبی حکام کے مطابق کار بم حملہ بغداد کے ضلع صدر سٹی کی مصروف مارکیٹ میں کیا گیا جہاں بارودی مواد سے بھری کار کو پارک کیا گیا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔