قومی

  • قومی
  • Apr 16, 2021

وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اورمختلف شعبوں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔وزیراعظم عمران خان نے افغان مسئلے کے حل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل میں ترکی کا کردارقابل تعریف ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے۔پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون اور مدد کی ہے اور آئندہ بھی افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرتےرہیں گے۔