کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 16, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20سیریز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج سینچورین میں کھیلا جائے گا۔میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
قومی ٹیم کو سیریز میں دو۔ ایک کی برتری حاصل ہے۔پہلا میچ پاکستان نے 4وکٹوں سے اور تیسرا میچ 9وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ میزبان جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں 6وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔گرین شرٹس کے پاس تاریخ میں دوسری مرتبہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کا موقع ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے 2013میں جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی تھی۔